صدر ممنون حسین آج فنانس بل 2017پر دستخط کر کے اسے ایکٹ بنائیں گے

June 20, 2017

اسلام آباد (حنیف خالد) صدر پاکستان ممنون حسین قومی اسمبلی کے منظور کردہ فنانس بل 2017- پر آج دستخط کردیں گے ان کے دستخطوں کےساتھ ہی فنانس بل2017 -فنانس ایکٹ 2017 بن کر ملک بھر میں نافذ کر دیا جائے گا.

سیلز ٹیکس کے تین ایس آر او کسٹم ڈیوٹی کے گیارہ نئے ایس آر او ایف بی آر آج جاری کر دے گا جو فنانس ایکٹ میں شامل ہیں البتہ فنانس ایکٹ 2017- کی بہت سی شقوں کا ا طلاق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے اعلان کے مطابق یکم جولائی 2017 سے کیا جائے گاایف بی آر نے پیر کی شام اسلامی بنکاری کے متعلق انکم ٹیکس آرڈیننس مجریہ 2001 میں نئی ترامیم کا سرکلر نمبر1 آف 2017 جاری کیا ہے جس کا نوٹیفیکیشن نمبر 4(3) آئی ٹی- بجٹ-2017 مجریہ 19 جون 2017 جاری کردیا ہے جس میں انکم ٹیکس آرڈیننس مجریہ 2001 کی اسلامی بنکنگ کے متعلق متعدد پروویژن کی وضاحت کی گئی ہے اس کے پیراگراف نمبر3 میں کہا گیا ہے کہ اسلامک بنکنگ پراڈکٹس کے ساتھ منصفانہ اور بلا امتیاز سلوک کرنے کی گارنٹی دی گئی ہے ۔