الیکٹرانک موٹر بائیک چلانے کا ماہر کتا

June 21, 2017

آپ نے کتوں کی فرمانبرداری،اطاعت اور خلوص کے تو بہت سے نظارے دیکھے ہوں گے لیکن ان کی پوشیدہ صلاحیتوں کا ہر روز ایک نیا ہی روپ سامنے آتا ہے۔

یہ کتا ایسی ہی چند صلاحیتوں کا مالک ہے جس کے باعث وہ مقامی سطح پر مشہور ہو کر ایک اسٹار بن گیا ہے ۔ کتے کی مالکن نے اپنے اس پالتو کتے کو باقاعدہ ٹریننگ دے کرالیکٹرانک موٹر بائیک چلانے میں ماہر بنا دیا ہے۔

صرف یہی نہیں بلکہ سڑک، گلیوں ، پارکس اور غیر ہموار راستوں پر انتہائی شوق سے بائیک کی سواری کرتا یہ کتا انٹرنیٹ پر بھی کافی شہرت حاصل کر چکا ہے۔