بھارت اور روس میں فوجی تعاون کا معاہدہ

June 24, 2017

کراچی (نیوز ڈیسک)روس اور بھارت کے مابین فوجی تعاون کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔ روسی میڈیا کے مطابق روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو اور ان کے بھارتی ہم منصب ارون جیٹلی نے دو طرفہ دفاعی تعاون میں پیش رفت کے لئے ایک روڈمیپ پر دستخط کیے ہیں۔

روسی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے ماہرین نے روس اور بھارت میں فوجی تعاون میں پیش رفت کے لئے ایک روڈ میپ ڈرافٹ تیار کیا ہے جو باہمی معاہدوں کی منصوبہ بندی میں بنیادی دستاویز بن جائے گا۔