ڈمی محمد علی اور شمیم آرا آج ’’خبرناک“ کے مہمان ہونگے

June 24, 2017

کراچی (جنگ نیوز) شہنشاہ جذبات (ڈمی) محمد علی اور شمیم آرا ہفتے کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”خبرناک“ کے مہمان ہوں گے۔ شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے (ڈمی) محمد علی کا کہنا تھا کہ پنجابی زبان اور بائیاں بازو ہمیشہ میری کمزوری رہے ہیں۔ ایک گردہ نکلوانے گیا تو معلوم ہوا ہم پیدائشی ایک ہی گردے کے مالک ہیں۔ بیوی کو 51ہزار مرتبہ آئی لو یو کہہ کر محبت کا یقین دلایا۔ پروگرام میں ”انسانی تاریخ کا پانچ ہزار سال پرانا تہوار“ بھی دکھایا جائے گا۔ ”سب سے بڑی غذائی جنگ“ کے حوالے سے بھی گفتگو ہوگی اور ناظرین نمبر جینئس نعیم سیالکوٹی کے سامنے گردش ایام کو پھر مات کھاتا دیکھیں گے۔ طنز و مزاح سے بھر پور ”خبرناک “ علی میر اور عائشہ جہانزیب کے ساتھ رات 11بجکر5منٹ پر دکھایا جائے گا۔