سی پیک کے تحت پہلے پن بجلی منصوبے نے باقاعدہ کام شروع کردیا

June 25, 2017

بیجنگ/اسلام آباد(صباح نیوز)چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت پہلے پن بجلی منصوبے نے باقاعدہ کام شروع کردیاہے۔49.5میگا واٹ کا بجلی گھرسندھ کے علاقے جھمپیر میں680ایکڑپرمحیط ہے، چینی کمپنی نے تیار کیا ،چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت پاکستان کے فوری نوعیت کے توانائی کے پہلے پن بجلی منصوبے نے آزمائشی مرحلہ کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد باقاعدہ کام شروع کردیاہے۔ سچل انرجی ڈویلپمنٹ (پرائیویٹ لمیٹڈ)کاتعمیرکردہ انچاس اعشاریہ پانچ میگاواٹ گنجائش کابجلی گھرسندھ کے علاقے جھمپیر میں680ایکڑپرمحیط ہے۔گلوبل ٹائمز کے مطابق منصوبے کی کامیابی چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر اور ایک خطہ ایک سڑک منصوبے کیلئے اچھی مثال ہے۔یہ منصوبہ چین کی Goldwindکمپنی کی جانب سے تیارکردہ پینتیس ٹربائنوں پرمشتمل ہے۔چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت پاکستان اورچین نے توانائی اوربنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں ستاون ارب ڈالرمالیت کے منصوبوں پر دستخط کئے ہیں۔اقتصادی راہداری کے تحت زیادہ ترمنصوبوں کاتعلق توانائی کے شعبے سے ہے جن میں قابل تجدیدتوانائی اورماحول دوست توانائی کے منصوبے بھی شامل ہیں تاکہ بجلی کی طلب اور رسد میں فرق دور کیاجاسکے۔