کوئٹہ ‘ جائے وقوع سے ملنے والی ایک گاڑی ڈاکٹرعبدالرحمان کی نکلی

June 25, 2017

کوئٹہ(صباح نیوز)کوئٹہ میں آئی جی آفس کے قریب دھماکے کی جگہ سے ملنے والی گاڑی ڈاکٹر عبدالرحمان کی نکلی ۔ڈائریکٹر لائیواسٹاک ڈاکٹر عبدالرحمان گزشتہ روز دھماکے میں شہید ہو گئے تھے ،گاڑی نمبرT-4377 ڈاکٹر عبدالرحمان کے بیٹے جمیل رحمان کے نام پر رجسٹرڈ ہے،شہید ڈاکٹر عبدالرحمن کے بیٹے جمیل الرحمن کاکہناہے کہ گاڑی ان کے والد چلارہے تھے جو کام سے جارہے تھے تاہم وہ اس دھماکے میں شہید ہوگئے۔