82 مقامات سے ڈینگی کی افزائش گاہیں ختم

June 25, 2017

فیصل آباد(نامہ نگارخصوصی) محکمہ تحفظ ماحولیات نے انسداد ڈینگی مہم کے دوران 82 مقامات پر ڈینگی کی افزائش گاہیں ختم کرا دیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات شوکت حیات کی سربراہی میں مانیٹرنگ ٹیموں نےمختلف مقامات جن میں 55 ٹائر شاپس ،16 نرسریاں اور 11 کباڑخانے شامل ہیں کی چیکنگ کی اوروہاں سے مچھروں کی پرورش گاہیں ختم کرادیں ۔