ذاتی مفادکی خاطر کسی کو پگڑی اچھالنے کی اجازت نہیں د ینگے،شاہد محمود

June 25, 2017

پلندری (نمائندہ جنگ) پی ٹی آئی ضلع سدہنوتی کے ر ہنما شاہد محمود خان نے کہا ہے کہ ایس پی سدہنوتی ایک دیانت دار اور فرض شناس آفیسر ہیں اُنھوں نے اپنی تعیناتی کے دوران جرائم اور منشیات فروشوں کے لئے موثر اقدامات کیے اور علاقہ میں امن و امان قائم کیا انتظامیہ اور پولیس کی کا رکردگی بہتر ہے اور عوام کو ریلیف مل رہاہے ذاتی مفادات کی خاطر الزام تراشی کا کوئی جواز نہیں ہے، غیر ذمہ دارانہ بیانات سے ضلع سدہنوتی جو امن کا گہوارہ اور تاریخی حیثیت کا حامل ہے اس اہمیت کو سبوتاژ کرنے کی سازش کی جا رہی ہے انتظامیہ اور پولیس کے آفیسران یا عملہ کے خلاف کوئی شکایت ہو تو اس کا ازالہ بات چیت کے ذریعے ہو سکتا ہے لیکن کسی کی ذاتیات کو نشانہ بنانا درست نہیں، ذاتی مفادکی خاطر کسی کو پگڑی اچھالنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔