مقبوضہ کشمیر میں کیبل کار حادثہ،7ہلاک

June 26, 2017

سری نگر (جنگ نیوز) مقبوضہ کشمیر کے صحت افزا مقام، گلمرک میں ʼگنڈولا (کیبل کار) کو پیش آنے والے حادثے میں سات افراد ہلاک اور چند زخمی ہو گئے۔حکام کا کہنا ہے کی حادثہ لوگوں کو پیر پنجال سلسلہ کوہ میں سطح سمندر سے تقریباً 14000فٹ بلندی پر واقع برف سے ڈھکے مقام افروَٹ تک لیجانے والے ʼگنڈولے کا تار چرخی سے اُترنے کی وجہ سے پیش آیا۔اُن کا کہنا ہے کہ علاقے میں تیز ہوائیں چل رہی تھیں اور اس دوران دیودار کا ایک پیڑ اُکھڑ کر روپ وے کے کیبل سے ٹکرا گیا اور یہ چرخی سے اُتر گئی۔ ایک کیبل کار ایک سو سے زائد فٹ نیچے گر کر زمین سے ٹکرا گئی اور اس میں سوار دلی سے آئی ہوئی سیاحوں کی ایک جوڑی، اس کے دو بچے اور اُن کے ٹور گائیڈ سمیت تین مقامی شہری ہلاک ہوگئے۔حادثے کی وجہ سے 15 دوسری کیبل کاروں میں سوار 100 سے زائد لوگوں کو بچانے کے لئے شروع کی گئی بچاؤ کارروائی آخری اطلاع آنے تک جاری تھی۔