سلمان خان کی عید ملن پارٹی، فلمی ستاروں کی شرکت

June 27, 2017

بالی ووڈ کے دبنگ خان نےاس عید پر اپنےگھر عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا، فلمی ستاروں کی شرکت نے پارٹی کو چار چاند لگادیئے۔

سلمان خان نے ممبئی میں اپنے اپارٹمنٹ میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا جس میں ملائکہ اروڑا،دیا مرزا،پریتی زنٹا،جیکولین فرنانڈس،سوناکشی سنہا،عامر خان کے بیٹا بیٹی،سلمان خان کے بہن بھائی اور لولیا ونتور نے شرکت کی اور خوب انجوائے کیا۔

عید کےدن سلمان خان نے اپنے فلیٹ کی بالکونی میں آکر اپنے مداحوں کو عید کی مبارک باد بھی دی۔