امریکہ مودی کو خطے کا تھانیدار بنانے کی کوشش نہ کرے، محمد غالب

June 29, 2017

برمنگھم(پ ر) تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے کہا ہے کہ پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لیے ہمیشہ پُرامن کوششوں کو ترجیح دی ہےاور مذاکرات کا راستہ اختیار کیا ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی ہے۔ امریکہ نریندر مودی جیسے دہشت گرد کو خطے کا تھانیدار بنانے کی کوشش نہ کرے کشمیری گذشہ ستر سال سے سیاسی اور جمہوری جدو جہد کر رہے ہیں اورپانچ لاکھ کشمیری بھارتی دہشت گردی کا نشانہ بن چکے ہیں کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عالمی معائدوں اور بھارتی وعدوں کی پاسداری کے لیے اپنے حق خودارادیت کا مطالبہ کررہے ہیں اور بھارت فوجی قوت اور ریاستی دہشت گردی کے بل بوتے پرکشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی جد جہد حق اور انصاف پر مبنی ہے کشمیری بھارتی دہشت گردی کے خلاف برسر پیکار ہیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت وزیر اعظم نریندر مودی کو اسلحہ فروخت کرنے سے خطے میں پائی جانے والی کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگا اور خطے کے امن کو شدید خطر پیدا ہوگا۔انہوںنے کہا کہ کشمیریوں کی تحریک کو دہشت گردی قرار دینا اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہےامریکہ جیسے ملک کو اس طرح کے اقدامات سے گریز کرنا چاہے۔امریکہ کو مسلہ کشمیر کے پُرامن حل کے لیے بھارت اور پاکستان کے درمیان مذاکراتی عمل کا ساتھ دینا چاہے۔