قندیل بلوچ کی زندگی پر مبنی ڈرامے کاپہلا ٹیزر جاری

June 29, 2017

قندیل بلوچ کی زندگی پر بننے والے ڈرامے ’باغی‘ کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا جس میں صبا قمر نے قندیل بلوچ کا انداز بخوبی طریقے سے اپنایا ہے۔

صرف دو جملوں میں سوشل میڈیا سے شہرت حاصل کرنے والی قندیل بلوچ کی زندگی پر بننے والے ڈرامے کو جلد نشر کیا جائے گا۔

ڈرامہ ابتداء میں ہی کافی شہرت حاصل کرچکا ہے جس کی وجہ قندیل بلوچ نہیں بلکہ صبا قمر کی بہترین اداکاری ہے۔

ٹیزر کے آغاز میں صبا قمر کہتی ہیں کہ مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا اور اس کا اختتام ان الفاظ پر ہوتا ہے تم سب گندے ہوں۔

14 سیکنڈ کے اس ٹیزر میں قندیل بلوچ کی زندگی کی کچھ جھلکیاں ، باپ اور بھائیوں کے ہاتھوں گھر پر ہونے والے سلوک کو بھی دکھایا گیا۔