سابق ولی عہد محمد بن نائف نظر بند نہیں ہیں،سعودی حکام

June 30, 2017

دبئی (رائٹرز)سعودی عرب نے ان اطلاعات کی تردید کی ہے کہ سابق ولی عہد محمد بن نایف کو ان کے محل تک محدود کر دیا گیا ہے، سعودی حکام نے بتایا ہےکہ سابق ولی عہد اور سابق وزیر داخلہ محمد بن نایف مہمانوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں اور ان کی یا ان کے خاندان کی نقل و حرکت پر کسی قسم کی پابندی نہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک سینئر سعودی عہدے دار نے جمعرات کو نیویارک ٹائمز کی اس خبر کو مسترد کر دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ شہزادہ محمد بن نایف کو ان کے محل میں نظربند کر دیا گیا ہے اور ان کے بیرونِ ملک سفر پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے،گذشتہ ہفتے سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے بھتیجے محمد بن نایف کی جگہ اپنے بیٹے محمد بن سلمان کو اپنا جانشین مقرر کیا تھا۔