ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار میں گنجائش سے دُگنا اضافہ

June 30, 2017

کراچی (نیوز ڈیسک) ملک کے انٹرنیٹ بینڈ وڈتھ میں اضافے کی خاطر اسے سب سے بڑے ڈیٹا کیبل سے منسلک کردیا گیا ہے۔ جس کے بعد ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار میں گنجائش سے دوگنا سے زائد اضافہ ہوگیا ہےاور اس نے کام کا آغاز کردیا ہے۔

ملکی انٹرنیٹ کو نئی سب میرین کیبل اے اے ای ون(ایشیا، افریقہ یورپ I)،سی می وی فور کیبل کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے جس کی رفتار 1.28 ٹیرا بائٹس ہے ۔ اس سے قبل انٹرنیٹ سی می وی فائیو کیبل کے ساتھ منسلک تھا جس کی رفتار 1.24 ٹیرابائٹس تھی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک کو چالیس ٹیرابائٹس فی سیکنڈ کیبل کے ساتھ جوڑا گیا ہے جس سے ملک میں انٹرنیٹ لاگت میں کمی اور اسپیڈ بہتر ہوگی جبکہ انٹرنیٹ سے ٹی وی دیکھنے کے رجحان میں بھی مزید اضافہ ہوگا۔