دریائے کابل میں ورسک اور نوشہرہ کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

June 30, 2017

پشاور ( نیوز ڈیسک )سیلاب سے خبر دار کرنے والے ادارے فلڈ سیل محکمہ آبپاشی خیبر پختونخوا پشاور کی تازہ رپورٹ کے مطابق دریائے کابل میں ورسک اور نوشہرہ کے مقامات پر ،دریائے سندھ میں تربیلہ (ان فلو)،دریائے پنجکوڑہ میں دیر ،دریائے سوات میں چکدرہ اوردریائے شاہ عالم میں تخت آبادکے مقامات پرنچلے درجے کا سیلاب ہےجہاں پانی کا اخراج باالترتیب 44200کیوسک،60600کیوسک، 251000 کیوسک، 11193کیوسک 28400کیوسک اور3643کیوسک ریکارڈ کیا گیا جبکہ باقی دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔