وزارت اعلیٰ کے دور میں صحت اور تعلیم پر خصوصی توجہ دی،قائم علی شاہ

June 30, 2017

خیرپور(بیورو رپورٹ)سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہاہےکہ اپنے وزارت اعلیٰ کے دور میں صحت اور تعلیم کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی تین لاکھ سے زائد بیروزگار نوجوانوں کو ملا ز متیں دیں وہ خیرپو رمیڈیکل کالج اور سول اسپتال کے آئی سی یو ایمرجنسی وارڈ اور دیگر شعبوں کو نئے ایئر کنڈیشنر دینے کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے تقریب میں کمشنر سکھر ڈویزن محمد عباس بلوچ،ڈپٹی کمشنر محمد نوا زسوہو خیرپو رمیڈیکل کالج کے وائیس پرنسپل ڈاکٹر نذر حسین شاہ ،ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر فرخ بھنبھرو سول اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر غلام جعفر سومرو ،پروفیسر ڈاکٹر خوش محمد سومرو اور دیگر نے شرکت کی سید قائم علی شاہ نے کہاکہ خیرپور میں میڈیکل کالج کے قیام کی ان کی پرانی خواہش تھی صوبے کی وزارت اعلیٰ کا منصب ملنے کے بعد انہوں نے خیرپو ر میں میڈیکل کالج قائم کیا اورسول اسپتال کی جدید ترین عمارت تعمیر کرائی جبکہ خیرپور سمیت سندھ بھر کو بڑے میگا پروجیکٹ دیئے انہوں نے کہاکہ خیرپور میں میڈیکل کالج قائم ہونے سے آنے والی کئی نسلیں فائدہ حاصل کریں گی انہوں نے کہاکہ وہ سول اسپتال خیرپور کو ملک کی مثالی اسپتال بنانے کی کوششیں جاری رکھیں گے سید قائم علی شاہ نے کہاکہ اپنے وزارت اعلیٰ کے دور میں انہوں نے سندھ میں تین لاکھ سے زائد بیروزگار نوجوانوں کو نوکریاں دیں انہوں نے کہاکہ وہ اپنی خدمات جاری رکھیں گے ۔