چار تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل

June 30, 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے چار تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل کر دیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ایک حکمنامے کے تحت نیاز پہنور کو ایس ایچ او تھانہ ماڑی پور،اقبال احمد کو ایس ایچ او آرٹلری میدان ،سمیع جان کو ایس ایچ او سائٹ اے اور پرویز گجر کو ایس ایچ او تھانہ کورنگی صنعتی ایریا تعینات کرنے کے احکامات جاری کیئے ہیں۔