انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں خام چینی کے نرخوں میں کمی

June 30, 2017

نیویارک (اے پی پی) انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں خام چینی کے نرخوں میں کمی ہوئی۔ایکسچینج میں اکتوبر کیلئے خام چینی کے سودے 0.13 سینٹ کم ہوکر 12.76 سینٹ فی پونڈ طے پائے۔یہ فروی 2016 ءکے بعد کم ترین نرخ ہیں۔سفید چینی کے اگست کیلئے سودے 2.10 ڈالر(0.5 فیصد) کمی کے ساتھ 386.80 ڈالر فی ٹن طے پائے۔