سکھر : نوجوان کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے احتجاجی مظاہرہ

July 04, 2017

سکھر (بیورو رپورٹ) پنوعاقل کے رہائشی مہر برادری کے افراد نے مقتول نوجوان الہٰی بخش مہر کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں شامل حبیب اللہ مہر و دیگر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوے الزام عائد کیا کہ عید سے ایک دن قبل الہٰی بخش مہر پنوعاقل سے سکھر آرہا تھا کہ علی واہن کے نزدیک تھہیم برادری کے افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا، جھانگڑو تھانے میں 10نامزد ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرانے کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کررہی ہے، ملزمان آزاد گھوم رہے ہیں اور ہمیں مقدمے سے دستبردار ہونے کے لئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے ایس ایس پی سکھر و دیگر بالا حکام سے اپیل کی کہ ملزمان کو گرفتار کرکے ہمیں انصاف و تحفظ فراہم کیاجائے۔