ججز بے خوف ہوکر فیصلے کریں ،فواد چودھری

July 06, 2017

فواد چودھری نے کہا ہے سپریم کورٹ کے ججز بے خوف ہوکر فیصلے کریں،وکلا،سول سوسائٹی اور سیاسی جماعتیں ججز اور سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہیں ۔

ترجمان پی ٹی آئی نے مال روڈ لاہور میں احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف صاحب آپ کے لوگ سپریم کورٹ کے باہر کھڑے ہوکر دھمکیاں دیتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ وکلا نے مال روڈ بند کردیا ہے،ابھی تو یہ آغاز ہے، وکلا اور سیاسی جماعتیں ججز اور سپریم کورٹ کے ساتھ ہیں۔