سکھر : سابق یوسی ناظم کی سیپکو اہلکاروں کی زیادتیوں کیخلاف پریس کانفرنس

July 13, 2017

سکھر (بیورو رپورٹ) پیپلز پارٹی کے سابق یوسی ناظم جاوید صدیقی نے سیپکو اہلکاروں کی زیادتیوں کیخلاف سکھر پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ سیپکو اہلکاروں نے بل جمع کرانے کے باوجود میرے بھائی ساجد کو تشدد کا نشانہ بناکر زخمی کیا۔ ہماری سیپکو چیف و بالا حکام سے اپیل ہے کہ سیپکو اہلکاروں کی زیادتیوں کا نوٹس لیکر ملازمت سے برطرف کیا ہے۔