آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ترک وزیرِ خارجہ کی ملاقات

May 20, 2024

تصویر بشکریہ آئی ایس پی آر

پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ترکیہ کے وزیرِ خارجہ ہاکان فیدان نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامیہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف اور ترک وزیرِ خارجہ نے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک وزیرِ خارجہ ہاکان فیدان نے دونوں برادر ممالک کے گہرے تعلقات پر اظہارِ اطمینان کیا۔

اس موقع پر ترک وزیرِ خارجہ ہاکان فیدان نے خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔