سکھر: زرعی زمین پر قبضہ کرنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

July 15, 2017

سکھر (بیورو رپورٹ) پنجاب کے علاقے چکوال کے رہائشی ضعیف العمر شخص نے زرعی زمین پر قبضہ کرنے کیخلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ نواز اعوان نے صحافیوں کو بتایا کہ میرے رشتہ داروں نے میری زرعی زمین پر قبضہ کرکے مجھے بے دخل کردیا ہے اور خاموش رہنے کے لئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں، میری بالا حکام سے اپیل ہے کہ زرعی زمین کا قبضہ ختم کراکر مجھے انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے۔