ایرانی الزامات میں ایک فیصد بھی حقیقت نہیں، سعودی عرب

July 16, 2017

سعودی عرب نے ایران میں دہشت گردی پھیلانے کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ اس میں ایک فیصد بھی حقیقت نہیں ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے اتوار کو جاری اپنے بیان میں کہا کہ ایران صرف الزامات کی بنیاد پر دنیا میں رہ رہا ہے اس کے پاس کہنے کو کچھ بھی نہیں ہے۔

سعودی ترجمان نے کہاکہ ریاض حکومت کو ایران سمیت دنیا کے کسی بھی ملک میں دہشت گردی پھیلانے یا عدم استحکام سے دوچارکرنے کی ضرورت نہیں ہے ،سعودی عرب ایک پرامن ملک ہے۔

ریاض حکومت ہمسایوں اورخطے کے ممالک کا ہر طرح سے خیال رکھتا ہے، اور انکی سالمیت اور علاقائی خودمختاری کا مکمل احترام کرتا ہے۔