جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص زخمی

July 17, 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سمن آباد میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 32سالہ ناصر ولد عبدالرشید زخمی ہوگیاجس کے ہاتھ اور بازو پر 2گولیاں لگیں ہیں،زخمی کوفوری عباسی اسپتال منتقل کیا گیا ۔جہاں ناصر کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی،جھگڑے کا سبب معلوم نہ ہوسکا۔