ای او بی آئی کے ریٹائرڈ ملازمین کی ایسوسی ایشن قائم

July 17, 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایمپلائز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی ) کے ریٹائرڈ ملازمین کا ایک اہم اجلاس سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل سیدزاہد یزداں کی زیرصدارت ہوا جس میں ریٹائرڈ ملازمین کی ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں لایا گیا، اجلاس میں محمد بشیر، حیدر عباس، محمد ادریس علوی، نیر محمود ،اقرار احمد ،اخلاق احمد اور دیگر سابق افسران و ملازمین نے شرکت کی،آرگنائزر نے اجلاس کو بتایا کہ ہماری ایسوسی ایشن زیادہ موثر طریقے سے ادارے کے ریٹائرڈ ملازمین ،بیوائوں اور ان کے پسماندگان کے حقوق کے لئے کردار ادا کرسکے گی،اجلاس میں ایسوسی ایشن کے مجوزہ آئین اوررکنیت سازی پر غور کیا گیا اورایسوسی ایشن کے آئین کے مطابق رکنیت سازی کے لئے مختلف شرح سے فیسیںمقرر کی گئیں،اجلاس میں متفقہ طور پر ایسوسی ایشن کے عبوری عہدیدار سیدزاہد یزداں صدر، ارشد اقبال نائب صدر، اقرار احمد جنرل سیکرٹری، سیدمختار احمد شاہ جوائنٹ سیکرٹری اور مظفر حسین موریو خزانچی نامزد کئے گئے، جبکہ غلام کبریا، اخلاق احمد، برکت اللہ ،محمد انور اور احمد جان کو ارا کین مجلس عاملہ نامزد کیا گیا۔