اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے،طاہر اشرفی

July 17, 2017

لاہور (نمائندہ جنگ) مختلف مکاتب فکر اور مسالک کے قائدین کی طرف سے مسجد اقصیٰ میں نماز پر پابندی اور بے حرمتی کی مذمت صہیونی ریاست کی طرف سے مسجد اقصیٰ کو بند کرنے کے اقدام کے خلاف تمام مذاہب اور مسالک کو متحد ہو کر جدوجہد کرنی ہو گی، یہ بات پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام ہونے والے مختلف مکاتب فکر اور مسالک کے قائدین کے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہی، طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان کی مذہبی و سیاسی جماعتوں کو اور حکومت کو الاقصیٰ کے مسئلہ پر خاموشی ختم کر کے پاکستان کے اصولی مؤقف کو واضح طور پر بیان کرنا چاہیے اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے۔