ریسکیوز ہنگامی صورتحال سے نبردآزما ہونے کیلئے تیار ہیں،کمال عابد

July 17, 2017

سیالکوٹ (نمائندہ جنگ )پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122سیالکوٹ کے ریسکیورز ہنگامی صورتحال سے نبردآزما ہونے کےلئے ہمہ وقت تیار ہیں،یہ بات ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرکمال عابدنے دو روز قبل ریسکیوپسرور کی سات روزہ فلڈ ریسکیو تربیت کے اختتامی روز ہونے والی ماک ایکسر سائز کے موقع پر شرکا سے بات کرتے ہوئے کہی۔