پانچ زبانوں میں دعائیں دینے والا روبوٹ

July 17, 2017

جرمن شہر وٹنبرگ کے ایک چرچ میں ایسا روبوٹ تیار کیاگیا ہے جو وہاں آنے والوں کو پانچ مختلف زبانوں یعنی جرمن، انگلش، فرانسیسی، ہسپانوی اور پولش میں دعائیں دے سکتا ہے۔

فی الحال اسے وٹنبرگ میں پروٹسٹنٹ انقلاب کی تاریخ سے متعلق جاری نمائش میں رکھا گیا ہے۔ روبوٹ کو’بلیس یو ٹوکا نام دیا گیا ہے۔

روبوٹ بائبل سے مختلف اقتباسات پڑھتا ہے اور اختتام پر ’’خدا تم پر مہربانی کرے اور تمہاری حفاظت کرے‘‘ کے الفاظ ادا کرتا ہے۔

روبوٹ کے مؤجد اسٹیفن کریبس ہیں جن کا کہنا ہے کہ ’’بلیس یو ٹو‘‘ کا مقصد پادریوں کی جگہ لینا ہر گز نہیں بلکہ عقیدے کے میدان میں روبوٹس کے حوالے سے بحث کا آغاز ہے۔