سیالکوٹ، حادثات میں خاتون سمیت6 افراد زخمی

July 18, 2017

سیالکوٹ ( نمائندہ جنگ)مختلف حادثات میں خاتون سمیت6 افراد زخمی ہوگئے۔سیالکوٹ لاری اڈہ چوکی کے علاقہ میں نامعلوم کارکی موٹر سائیکل رکشہ کو ٹکر سے27سالہ وارث،پسرور روڈ وریو جنگل کے پاس نامعلوم کیری ڈبہ کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے15سالہ بلال،تھانہ کوتوالی کے علاقہ چوک علامہ اقبال کے پاس دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں20سالہ زاہد،لدھڑ چوک کے پاس روڈ پر رکشہ سے موٹرسائیکل ٹکرانے سے 51سالہ محمود احمد، تھانہ کینٹ کے علاقہ ڈالووالی روڈ پرموٹر سائیکل کی چین میں برقعہ لپٹنے سے37سالہ صائمہ اورعرفان زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کے عملہ نے معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امداد دی جبکہ شدید زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا۔