ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ترجیح، اجتماعی مفاد مدنظر رکھا جائے:کمشنر ڈیرہ

July 19, 2017

ڈیرہ غازیخان(پ ر)کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن احمد علی کمبوہ نے ڈویژنل شوگر کین ڈویلپمنٹ سیس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبے تجویز کرتے وقت عوام کے اجتماعی مفاد کو مدنظر رکھا جائے ۔ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اولین ترجیح ہو گی ۔ مٹیریل کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ترقیاتی منصوبے پیش کرتے وقت تمام پہلووں کا جائزہ لیا جائے ۔ کمشنراحمد علی کمبوہ نے کہاکہ شوگر کین ڈویلپمنٹ سیس کمیٹی کے اجلاس میں گنے کی فصلات اور ملز تک رابطہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے منصوبے پیش کیے جائیں او ر لیہ اور مظفرگڑھ اضلاع میں رابطہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے منصوبوں کا از سر نو جائزہ لے کر 21جولائی کورپورٹ پیش کی جائے۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر لیہ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس و پلاننگ وسیم اختر جتوئی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس مظفرگڑھ ، ایس ای انہار و پراونشل بلڈنگز شفاقت حسین کے علاوہ شوگر ملز کے عہدیدار اور متعلقہ افسران شریک تھے۔