فورٹ منرو کی خوبصورتی، سیاحوں کو سہولیات دینےکیلئے کام جاری ہے : انعم حفیظ

July 19, 2017

ڈیرہ غازیخان(پ ر)ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ و فنانس فورٹ منرو ڈویلپمنٹ اتھارٹی انعم حفیظ نے فورٹ منرو میں شجرکاری مہم کے دوران کہاہے کہ فورٹ منرو کی خوبصورتی، سیاحوں کو سہولیات دینےکیلئے کام جاری ہے ۔ فورٹ منرو میں تقریبا تین ارب روپے کے منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں انہوں نے بتایاکہ شاہین فاونڈیشن کے تحت معاہدہ کر لیا گیاہے اور سمری وزیر اعلی پنجاب کو ارسال کر دی گئی ہے جس کے تحت وہ فورٹ منرو میں قائم کالج ، ووکیشنل کالج کے قیام سمیت تعلیم اور ہیلتھ کے منصوبوں کو دیکھے گی ۔ انعم حفیظ نے بتایاکہ فورٹ منرو میں سیاحوں کو پرامن ماحول فراہم کرنے کیلئے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں انعم حفیظ نے بتایاکہ فورٹ منرو میں چیئرلفٹ اور کیبل کار کے منصوبوں کیلئے بجٹ 2017-18میں ڈیڑھ ارب روپے کے فنڈز رکھے گئے ہیں انہوںنے بتایاکہ فورٹ منرو کو سرسبز و شاداب بنانے کیلئے شجرکاری مہم جاری ہے ۔