جے آئی یوتھ کے انٹرا پارٹی الیکشن کا دوسرامرحلہ 20اگست کوہوگا

July 19, 2017

ڈیرہ غازیخان (نمائندہ جنگ ) صدر جے آئی یوتھ پنجاب نے رسل خان بابر دفتر جماعت اسلامی ڈیرہ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےکہاہےکہ جے آئی یوتھ 20 اگست کو پنجاب بھر میں انٹرا پارٹی یوتھ الیکشن کے دوسرے مرحلے کا انعقاد کرے گی انہوں نے کہا کہ پاکستان کرپٹ اور بدعنوان سیاستدانوں کی وجہ سے آج اس صورتحال سے دوچار ہے کہ معاشرے کا نوجوان بے مقصدیت کا شکار ہے جے آئی یوتھ نوجوانوں کو منظم کرکے پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے تیار کرے گی اس موقع پر ڈویژنل صدر جے آئی یوتھ احمد جمال بلوچ ، نعیم عاربی ، چوہدری عرفان غفور ، ایاز حیدر ملغانی ، عمر باپا اور دیگر عہدیداران موجود تھے۔