ممکنہ سیلاب سے بچاؤ کیلئے سرکاری محکمےملکر کام کریں،ملک تنویر

July 19, 2017

گجرات(نمائندہ جنگ)صوبائی وزیر کمیونیکیشن اینڈ ورکس ملک تنویراسلم اعوان نے کہا ہے کہ ممکنہ سیلاب سے بچاؤ کیلئے تمام سرکاری محکمے ٹیم کی صورت میں کام کریں، دستیاب وسائل کا عوام کے مفاد میں بہتر طریقے سے استعمال یقینی بنایا جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر نے بعد ازاں بولے ڈسپوزل سٹیشن کا بھی معائنہ کیا اور اربن علاقوں سے نکاسی آب کے نظام کا جائزہ لیا۔ ڈ ی سی محمد علی رندھاوا نے بتایا کہ دریا ئے چناب میں ہیڈ مرالہ اور ہیڈ خانکی کے مقام پر 11لاکھ کیوسک پانی کے اخراج کی گنجائش ہے جبکہ رواں پری مون سون کے دوران زیادہ سے زیادہ پانی کی مقدار ایک لاکھ65 ہزا رکیوسک اپ سٹریم رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ ہر طرح کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔