میانوالی کی ایک یونیورسٹی کے وفد کاگجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ

July 19, 2017

گجرات(نمائندہ جنگ) میانوالی کی ایک یونیورسٹی کے وفد نے گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اس موقع پر عابد حسین نے گجرات چیمبر کے عہدیداران کو یونیورسٹی کے بارے میں بریفنگ دی۔ وفد نے چیمبر کے عہدیداران کو بتایا کہ یونیورسٹی دنیا کی نمبر 1 یونیورسٹی ہالینڈ کے ساتھ الحاق کر چکی ہے او رپروفیسر ڈاکٹر عطاء الرحمٰن، رزاق داؤد، سکندر مصطفیٰ سمیت پروفیشنل، تجربہ کار لوگوں کی ٹیم یونیورسٹی کے معاملات کو سنبھالے ہوئے ہے 530 بچے اس یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں۔ 90 فیصد بچوں کو فنانشل سہولیات فراہم کی جاتی ہیں اور میرٹ پر آنے والے بچوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔