گجرات:ڈسٹرکٹ جیل میں جیمرز کے باوجود موبائل فون کا استعمال

July 19, 2017

گجرات(نمائندہ جنگ) ڈسٹرکٹ جیل میں جیمرز کے باوجود موبائل فون کا استعمال جاری ہے ڈسٹرکٹ جیل میں موبائل فونز کی روک تھام کیلئے جیمرز لگائے گئے مگر قیدیوں کی سہولت کیلئے جیمرز لگنے کے باوجود قیدی جیل سے اپنے عزیز و اقارب‘ دوستوں سےموبائل فون پررابطہ کرتے ہیں قیدیوں کیلئے جیل میں فون بوتھ بھی بنائے گئے ہیں جہاں سے قیدیوں کو فون کرنے کی سہولت میسر ہے مگر قیدیوں کو فراہم کی جانے والی سہولت ریکارڈ کی جاتی ہے‘ جیل انتظامیہ کاکہنا ہے کہ قیدیوں کے موبائل فون کرنے پر سخت پابندی ہے‘ ایسا کرنے والے قیدیوں کے خلاف مقدمات درج کرائے جاتے ہیں۔