اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان کو گرفتارکیا جائے،خاتون کا مطالبہ

July 19, 2017

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) فتح چو ک کی رہائشی مسماۃ عاصمہ برہمانی نے اعلیٰ حکا م سے مطالبہ کیا ہے کہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان کو گرفتارکرکے انصاف فراہم کیا جائے،وہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ انکا پڑوسی ذیشان شاہ، نواز علی شاہ اوردیگر نے اغوا کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے خلاف متعلقہ تھانے میں رپورٹ درج کرائی جس کی وجہ سے مذکورہ ملزمان خاموش رہنے کے لئے دباؤ ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاکہ معاملے کا نوٹس لیکر انہیں تحفظ فراہم کیاجائے۔