تحریک قصاص انصاف ملنے تک جاری رہے گی،منظوررحمانی

July 20, 2017

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی میڈیا ایڈوائزرملک سرفراز قادری،ڈپٹی پریس سیکرٹری منظورحسین رحمانی،عوامی تحریک پی پی 71کے صدر باؤ افتخار احمد،رمضان چشتی نے اپنے بیان میں کہاکہ نوازشریف کے اقتدار کا ٹائی ٹینک چند دن بعد پانامہ کے سمندر میں غرق ہونے والا ہے۔پاکستان عوامی تحریک اورقائد انقلاب ڈاکٹر محمد طاہر القادری پاکستانی قوم کی ہمیشہ راہنمائی کرتے رہیں گے۔تحریک قصاص فیز 2چند دن کے بعد شروع ہونے والا ہے۔