شیخوپورہ میں محکمہ ای او بی آئی سوشل سیکورٹی لیبر ویلفیئرمیں مبینہ بدعنوانیوں کے خلاف مزدور یکجہتی کمیٹی کی احتجاجی تحریک

July 20, 2017

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ)شیخوپورہ میں محکمہ ای او بی آئی سوشل سیکورٹی لیبر ویلفیئرمیں مبینہ بدعنوانیوں کے خلاف مزدور یکجہتی کمیٹی کی احتجاجی تحریک جاری ہے ۔ایکشن کمیٹی کے رہنماء رانا عبدالسمیع خان نے مزدوررہنماء رانا اکرم ناز کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع انتظامیہ کے ذریعے ضلع شیخوپورہ کے تمام صنعتی اداروں کے مزدوروں کا ریکارڈ حاصل کرنے کی کوششیں شروع کر دی گئی ہیں ۔