گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی سیالکوٹ میں نئے پرنسپل کا تقرر

July 20, 2017

سیالکوٹ (نمائندہ جنگ ) گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی سیالکوٹ میں نئے پرنسپل محمد اکرم کی تقرری کردی گئی ، پہلے پرنسپل محمد مشتاق کو لاہور بھیج دیا گیا ہے۔ نئے پرنسپل محمد اکرم نے جنگ کو بتایا کہ انکی کوشش ہے کہ گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی سیالکوٹ میں بی ایس سی انجئنیرنگ کا آغاز کیا جا سکے۔