4سال کے دوران بیرونی تجارت میں98ارب ڈالر خسارہ ہوا،چوہدری اخلاق

July 20, 2017

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)مقامی صنعت کار چوہدری محمد اخلاق نے کہا کہ عاقبت نااندیشن حکمرانوں کی نااہلی سے 4سال کے دوران بیرونی تجارت میں98ارب ڈالر خسارہ ہوا ہے، برآمدات25ارب ڈالر سے کم ہو کر20ارب ڈالر کم ہو کر20ارب ڈالر کی سطح پر آگئیں،41ممالک میں تعینات57کمرشل قو نصلز اور ٹریڈ سیکرٹریز ڈھیروں تنخواہیں لینے کے باوجود ایک ڈالر بھی برآمدات نہ بڑھا سکے۔