پیوٹن کا صحت کیلئے ہرن کے سینگوں کے خون سے غسل

July 20, 2017

روسی میڈیا کے مطابق صدر ولادی میر پیوٹن نے اپنی صحت کو بہتر بنانے کے لیےایک خاص نسل کے سرخ ہرن کے سینگوں سے کشید کیے گئے خون سے غسل کیا ہے ۔

گزشتہ برس التائی کے پہاڑی سلسلے کے دورے سے قبل ہرن کے70کلو گرام سینگ تیار کیے گئے تھے جن کے خون میںروسی صدر نے غسل کیا ۔

روس میں قدیم زمانے میں مردانہ قوت اور جسمانی توانائی کی بحالی کیلئے اس طرح کے نسخوں کا استعمال عام تھا ۔

دوسری جانب روس میں جانوروں کے حقوق کے لیے سرگرم تنظیموں نے بغیر بے ہوش کیے ہرن کے سینگوں سے خون نکالنےکو انتہائی سفاکانہ عمل قرار دیا ہے ۔