قطرکا بحران،حل صرف سعودی عرب کومنانےمیں ہے،امارتی وزیر

July 20, 2017

متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے کہا ہے کہ قطر کا بحران خلیجی ممالک کی باہمی کشیدگی ہے جسکا حل صرف سعودی عرب کومنانے پر منحصر ہے۔

اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے اماراتی وزیر نے کہا کہ قطر کی ہٹ دھرمی اور معاندانہ روئیے سے موجودہ مسئلہ مزید پیچیدہ ہوگا ، جبکہ بحران کا مناسب حل تلاش کے بجائے گروہ بندی اور غیرملکی طاقت کا مظاہرہ کرنے کی کوشش قطر کو اُس کھائی کی طرف ڈھکیل دے گا جس کی ہم نے کبھی خواہش نہیں کی۔

قرقاش نے قطری قیادت کو مشورہ دیا کہ وہ خلیجی بھائیوں کی حق تلفی کرنے کا اعتراف کرلیں اور معافی مانگ کر خلیجی کونسل سے اپنی وفاداری کا ثبوت دیں۔