کراچی ،لیاقت آباد میں عمارت گرنے کی سی سی ٹی وی ویڈیو

July 20, 2017

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں مخدوش عمارت کے گرنے کی سی سی ٹی وی ویڈیو کے انتہائی دلخراش مناظر سامنے آگئے۔

سی سی ٹی وی ویڈیو عمارت کے سامنے موبائل فون کی دکان کی ہےجس میں یہ کیمرہ نصب تھا۔

جس وقت عمارت زمین بوس ہوئی اس کے بالکل سامنے واقع موبائل فون کی دکان میں اور باہر کچھ افراد موجود تھے جو عمارت کے ملبے تلے دب گئے اور مدد کی اپیلیں کرتے رہے۔