ڈیرہ ،میونسپل کارپوریشن کی حدود میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کا فیصلہ

July 21, 2017

ڈیرہ غازی خان(نامہ نگار)میونسپل کارپوریشن کی حدود میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کا فیصلہ تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن ڈیرہ غازی خان میئر چیمبر میں میئر ڈ یرہ شاہد حمید چانڈیہ کی صدارت میں تجاوزات کے خاتمے کیلئے جامع حکمت عملی ترتیب دینے کی غرض سے اجلاس ہوا ،جس میں ڈپٹی میئر شیخ اسرار احمد ، ممبران میونسپل کارپوریشن سمیت دیگریوسی چیئرمینوں ،وائس چیئرمینوں اور ممبران میونسپل کارپوریشن نے شرکت کی ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہر کو ہر قسم کے تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے گرینڈ آپریشن کیا جائے گا ، اس سلسلہ میں ایک 8 رکنی انٹی انکروچمنٹ کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے کنونیئر ڈپٹی میئر شیخ اسرار احمد ہونگے، جبکہ ممبرا ن میں سرور صدیقی، ملک فہیم امجد ، سرمد سلیم خوجہ، ملک اللہ ڈتہ بھمبھانی ، طیبہ عزیز،ثمینہ سرور اور ڈی ایس پی ٹریفک شامل ہیں ۔