ڈیرہ ، بارش میں جاں بحق اور زخمی ہو نیوالوں کے لواحقین میں امدادی رقم تقسیم

July 21, 2017

ڈیرہ غازیخان(پ ر ) ضلع ڈیرہ غازیخان طوفان بادوباراں میں جاںبحق اور زخمی ہونے والوں کیلئے امدادی رقم تقسیم کی گئی ۔ ڈپٹی کمشنر آفس میں رکن قومی اسمبلی امجد فاروق کھوسہ اور ڈپٹی کمشنر اللہ رکھا انجم نے مجموعی طو ر پر 13لاکھ 60 ہزار روپے کے چیک تقسیم کئے ۔ حکومت پنجاب نے جاں بحق ہونے والوں کیلئے امدادی رقم پانچ لاکھ روپے سے بڑھا کر آٹھ لاکھ روپے کر دی ہے ۔ معذور ہونے والوں کیلئے تین لاکھ روپے ،شدید زخمی کو ایک لاکھ اور معمولی ززحمی کو 40ہزار روپے دیئے گئے ۔ رکن قومی اسمبلی اور ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انسانی جان کا کوئی نعم البدل نہیں تاہم امدادی رقم سے متاثرہ خاندان کی معاشی مسائل کم کرنے میں مدد ملے گی ۔ اس موقع پر انہوں نے جاں بحق ہونیوالی نایاب اختر کے والد کو 8 لاکھ روپے میں سے بقایا رقم تین لاکھ ، وسو مائی کے ورثا میں بقایا تین لاکھ روپے میں سے بیٹوں غلام قادر اور منظور حسین کو ایک ایک لاکھ اور بیٹیوں حسینہ مائی اور زہرہ مائی کو 50,50ہزارروپے دیئے گئے ۔ علاوہ ازیں زخمیوں فاروق ، رابعہ ، انیسہ ، شہوار ، مظہر ، مظہر ، شہروز ، فوزیہ ، کبری ، دعا زہرا اور فاطمہ میں بھی امدادی رقم کے چیک تقسیم کیے گئے ۔