اتائیت کے خلاف موثر کریک ڈائون کیاجائے ،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ

July 21, 2017

ڈیرہ غازیخان(پ ر ) ڈپٹی کمشنر اللہ رکھا انجم نے کہا ہے کہ طب کے نام پر کسی کو موت کا کاروبار کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔ ایسے کاروباری مراکز سربمہر کر کے مقدمات درج کرائے جائیں ۔ اتائیت کے خلاف ضلع بھر میں موثر کریک ڈاون کیاجائے ۔ انہوں نے یہ ہدایات ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں ۔ انہوںن ے سماعت کے بعد 15کیس مزید کارروائی کیلئے عدالت کو بھجوانے جبکہ ایک پر تنبیہہ کے احکامات جاری کیے ، ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ڈرگ کورٹ کے ڈی سیل کے فیصلے کے خلاف اپیل کی جائے اور تمام مقدمات کی باقاعدہ پیروی کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ ملزمان کو طلبی کے نوٹس ، لائسنس کے اجراء سمیت دیگر ریکارڈ مرتب کیا جائے ۔