ڈیرہ،موٹر سائیکل،موبائل مویشی چوری کےمقدمات درج

July 21, 2017

ڈیرہ غازیخان(نامہ نگار)موٹر سائیکل،موبائل ،مویشی چوری کےمقدمات درج تفصیلات کے مطابق چوٹی پولیس کو ایس ڈی او واپڈا نے دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ دوران چیکنگ ظفر سمیت دس ملزمان کنڈی لگاکر ڈائریکٹ بجلی چوری میں ملوث پائے گئے ، تھانہ بی ڈویژن پولیس نے محمد فرحان کے بیان پر نامعلوم ملزمان کیخلاف موبائل فون سرقہ کئے جانے، تیمور احمد کے بیان پر نامعلوم ملزمان کیخلاف دکان کے تالے توڑ کر نقدی و موبائل ، گدائی پولیس نے فاروق احمد کے بیان پر ذاکرسمیت دو ملزمان کیخلاف ایک بکری سرقہ کئے جانے اور عنصر عنایت کے بیان پر نامعلوم ملزمان کیخلاف موٹرسائیکل سرقہ کئے جانے پر ، کوٹ چھٹہ پولیس کو اشفا ق احمد نے بتلایا کہ دو نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل چھین لیا، تھانہ جھوک اترا پولیس کو دےئے گئے بیان میں محمد راشد نے موقف اختیار کیا کہ صادق سمیت چار ملزمان نے 2 بھیڑیں سرقہ کر لیں، عبدالغفار نے وہوا پولیس کو بیان دیا کہ سیف اللہ سمیت آٹھ ملزمان نے دکان کو نقب لگا کر سامان سرقہ کر لیا۔ پولیس نے مدعیان کے بیانات پر مقدمات درج کر لئے ۔