موجودہ حکومت کاایک سال سابقہ حکومتوں پربھاری ہے،سرفرازگیلانی

July 21, 2017

مظفرآباد(نا مہ نگار )سابقہ دور حکومتوں پر آزاد کشمیر میں موجودہ پی ایم ایل (این) حکومت کا ایک سالہ بھاری ہے ریاستیں شخصیات سے نہیں اصلاحات کے تحت چلتی ہیں موجودہ حکومت نے جواصلاحالات لائی ہیں وہ اپنی مثال آپ ہیں ان خیالات کااظہار سابق امیدواراسمبلی ونظریاتی رہنماء پی ایم ایل (این) پیرسیدسرفرازگیلانی نے گزشتہ روزمیڈیانمائندگان سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدرخان بے باک اور نڈر لیڈر ہیں جن کی سیاسی خوبیوں سے آج ریاست کے عوام فائدہ اٹھارہے ہیں کیونکہ سابقہ دور میں کرپشن کو پروان چڑھایا گیا تھا موجودہ حکومت عوام کی فلاح وبہبود کے لئے کام کررہی ہے انشاء اللہ عوام الناس پر موجودہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کے دورس نتائج مرتب ہوں گے عوام الناس سے جتنے بھی وعدے ہوئے ہیں موجودہ حکومت وقتاً فوقتاً پورا کرنے میں سعی کرتی رہے گی ،اُن کاکہناتھاکہ موجودہ حکومت کا انتہائی قلیل وقت سابقہ حکومتوں پر بھاری ہے ۔