سیکرٹری لٹریسی پنجاب کاپسرور کا دورہ سیلابی پانی سے منہدم پلیوں کا جائزہ لیا

July 21, 2017

سیالکوٹ (نمائندہ جنگ)سیکرٹری لٹریسی پنجاب ڈاکٹر نوید احمد نے تحصیل پسرور کا دورہ کیا اورسیلابی پانی سے منہدم ہونیوالی پلیوں کا جائزہ لیا اور ان کی تعمیر مرمت اور راستوں کی فوری بحالی کیلئے محکمہ شاہرات کے مقامی حکام کو ہدایات جاری کیں ۔ انہوں نے کہاکہ پلیوں کی تعمیر و مرمت کے دوران آمدروفت کے متبادل راستےبحال رکھے جائیں ۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ برساتی نالہ ڈیک سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کے کام تیز کئے جائیں گے ۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر عمرشیر نے سیکرٹری لٹریسی کو بتایا کہ ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ ہمہ وقت چوکس ہیں اور ریلیف کی کارروائی بلا تاخیر عمل میں لائی جارہی ہیں ۔